کھیل

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔بطور کوچ شون ٹیٹ نے پاکستان، ویسٹ انڈیز (ٹیسٹ ٹیم) اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، بگ بیش لیگ، پاکستان سپر لیگ، لنکن پریمیئر لیگ اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی کوچنگ کے تجربات رکھتے ہیں۔بی سی بی کے مطابق شون ٹیٹ کی تقرری سابق کوچ آندرے ایڈمز کی جگہ عمل میں آئی ہے۔ اپنی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے شون ٹیٹ نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کا بہترین وقت ہے، ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button