دلچسپ و عجیب

برطانیہ میں سرفنگ کرنے والے کتوں نے 3 ریکارڈ ایک ساتھ قائم کرلیے

برطانیہ میں حال ہی میں ہونے والی کتوں کی سرفنگ چیمپیئن شپ میں کتوں نے ایک دن میں تین عالمی ریکارڈ ایک ساتھ قائم کیے ہیں۔پہلا ریکارڈ ایک ساتھ سب سے زیادہ ڈاگ،ہیومن جوڑ ہے۔ اس میں ایک وقت میں متعدد مالک اور ان کے کتوں نے پیڈل پر 50 میٹر کا سفر مکمل کیا جس کیوجہ سے سب سے زیادہ کتوں اور مالکان کی ایک ساتھ سرفنگ کا ریکارڈ قائم کیا۔دوسرا ریکارڈ 50 میٹر تک سب سے تیز ترین سرفنگ کا تھا۔ میتھیو جینکنز اور ان کے کتے نے 32 سیکنڈ میں 50 میٹر مکمل کر کے یہ ریکارڈ جیتا جس نے بین گرے اور ان کے کتے کولی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیاا۔ دونوں جوڑوں کو اس ٹائٹل کا مشترکہ حامل قرار دیا گیا۔ تیسرا ریکارڈ ایک پیڈل پر سب سے زیادہ کتوں کی موجودگی کا تھا۔ ایک پیڈل پر 12 کتوں کی ایک ساتھ سرفنگ کی بنا پر یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔یہ دلچسپ مقابلہ رواں ماہ کو ڈورسیٹ کے ساحل سمندر پر منعقد ہوا جس میں 30 سے زائد مالکان اور ان کے کتوں نے شرکت کی اور تقریباً 4000 لوگوں نے موقع سے لطف اٹھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button