اسکول چیمپئن شپ پہلے، ٹیسٹ سیریز بعد میں! انٹرنیشنل میچ کا وینیو تبدیل

اسکول چیمپئن شپ پہلے، ٹیسٹ سیریز بعد میں! انٹرنیشنل میچ کا وینیو تبدیل

اسکول چیمپئن شپ کی وجہ سے افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کا وینیو تبدیل کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کے مقام کو تبدیل کرتے ہوئے اسے مقامی گراؤنڈ میں منتقل کردیا گیا۔ یہ میچ مشہور بین الاقوامی اسٹیڈیم میں ہونا تھا تاہم وہاں اسکول چیمپئن شپ منعقد ہونے کے باعث حکام نے انٹرنیشنل کرکٹ پر اسکول کرکٹ کو فوقیت دینے کا فیصلہ کیا۔یہ فیصلہ بدھ کی صبح ٹیسٹ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا اور ٹیسٹ میچ کو اچانک پڑوس میں واقع ٹولرینس اوول گراؤنڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ابوظہبی اسکولز اسپورٹس چیمپئن شپ کی وجہ سے کیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ مقامی گراؤنڈ میں 12 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب کے سی ای او میٹ باؤچر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ہمارا اصل منصوبہ نہیں تھا لیکن ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج کی جانب سے 1 سے 3 مارچ 2024 تک ابوظہبی اسکول اسپورٹس چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ہم نے فوری طور پر افغانستان کرکٹ سے تعاون طلب کیا۔ جو کہ اس سیریز کا میزبان ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اے سی بی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا۔ میں کرکٹ آئرلینڈ اور امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔واضح رہے کہ افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل ہے جس کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جو کہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے