کھیل

آئی پی ایل؛ کرکٹر کے چھکے نے تماشائی کا خون نکال دیا، ویڈیو دیکھیں

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے بیٹر نکولس پورن نے میچ کے دوران چھکا لگا کر تماشائی کا خون نکال دیا۔گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے گجرات ٹائٹنز کو 6 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا، اس میچ میں کپتان شبمن گل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی تاہم رائیگاں گئی۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پورن نے 7 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔میچ کے دوران نکولس پورن کے ایک چھکے نے اسٹینڈ میں تماشائی کو زخمی کردیا، گیند نوجوان کے سر پر جاکر لگی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ تماشائی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اُسے کچھ دیر ایمبولنس میں بٹھائے رکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button