کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں

راجستھان رائلز کے میچ میں کمار سنگاکارا اور بالی ووڈ اداکارہ مائیکہ اروڑا کے ایک ساتھ میچ دیکھنے کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں۔گزشتہ روز گوہاٹی میں کھیلے جارہے میچ میں راجستھان رائلز کی ٹیم نے پانچ بار کی چیمپئین ٹیم چنئی سپر کنگز کو اپنے دوسرے ہوم گراؤنڈ پر 6 رنز سے شکست دی، اس میچ میں کمار سنگاکارا اور مائیکہ اروڑا کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجستھان رائلز کے ڈائٹریکٹر کرکٹ کمار سنگاکارا اور بالی ووڈ اداکارہ مائیکہ اروڑا نے ڈگ آؤٹ میں ساتھ میچ دیکھ رہے تھے جس پر مداح حیران رہ گئے۔فرنچائز ٹیم کی جیت کے بعد ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں راجستھان رائلز کی بہت بڑی مداح ہوں، خاص طور پر سنجو سیمسن راجستھان ٹیم میں میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ میں 2008 سے فرنچائز کی بڑی سپورٹر رہی ہوں۔دوسری جانب کمار سنگاکارا کیساتھ میچ کی ویڈیوز وائرل ہونے پر مداح اداکارہ اور کرکٹر کے درمیان تعلقات کی خبریں پھیلارہے ہیں، یہ پہلا موقع ہے جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو۔