کھیل
آئی پی ایل میں سب سے بڑی رنز کی اننگز کا ریکارڈ قائم

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے بڑی 286 رنز کی اننگز کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔انڈین لیگ کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 44 رنز سے شکست دی، فاتح الیون نے 6 وکٹ پر 286 جبکہ ناکام سائیڈ 242 رنز بنا سکی۔سن رائزرز سیزن میں اپنے پہلے میچ میں 300 کا مجموعہ بنا سکتی تھی۔ایشان کشن نے 106 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 67 رنز بنائے۔ ڈیس چیمپس نے 3 وکٹیں لیں۔سن رائزر نے گزشتہ سیزن میں اپنا بہترین اسکور 7 وکٹ پر 266 رنز جوڑے تھے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2024 میں 7 وکٹ پر 272 رنز بناکر ایونٹ میں ریکارڈ قائم کیا تھا جو سن رائزرز نے سیزن میں اپنے پہلے ہی میچ میں توڑ دیا۔