شوبز

دوریاں بڑھتی جارہی ہیں، دھرمندر کی مبہم پوسٹ پر مداحوں میں تشویش

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کی مبہم پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔سینئر اداکار دھرمنیدر اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنے خاندان اور پیشہ ورانہ زندگی سے جڑے افراد سے متعلق سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ دھرمیندر کی ایک پوسٹ نے صارفین کو پریشان کردیا ہے۔گزشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک اُداس تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دوریاں دِلوں میں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔۔۔ کب ملے گا چھٹکارا۔۔۔ان غلط فہمیوں سے۔‘اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے چاہتے والے ان سے خیریت دریافت کرنے لگے اور اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے دھرمیندر کو ہمت دیتے بھی دکھائی دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button