کیا تریپتی ڈمری نے فلموں میں مزید ’بولڈ کردار‘ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

کیا تریپتی ڈمری نے فلموں میں مزید ’بولڈ کردار‘ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

بالی ووڈ اداکارہ تریپتی ڈمری، جنہوں نے فلم "اینمل” میں اپنے کردار سے زبردست مقبولیت حاصل کی، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ اپنی کرداروں کے انتخاب پر شرمندہ نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کردار کو دل سے ادا کرتی ہیں اور کسی بھی قسم کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوتیں۔تریپتی نے کہا، ’’میں ہر کردار کو 100 فیصد دینا چاہتی ہوں۔ اگر کہانی اور کردار دلچسپ لگے تو میں اپنی پوری محنت جھونک دیتی ہوں۔ ہر کسی کو خوش نہیں کیا جا سکتا، کچھ لوگ آپ کو پسند کریں گے اور کچھ نہیں۔ لیکن آپ کو دل کی بات ماننی چاہیے اور وہی کرنا چاہیے جو آپ کو صحیح لگے۔‘‘جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جان بوجھ کر اپنے ’’زیادہ جنسی امیج‘‘ سے دور ہو رہی ہیں، تو تریپتی نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’میں وقت کے ساتھ بہہ رہی ہوں۔ میرا مقصد مختلف کردار نبھانا ہے کیونکہ میں سیٹ پر جا کر بوریت محسوس نہیں کرنا چاہتی۔ میں ایسے کردار چاہتی ہوں جو مجھے چیلنج دیں اور پھر میں ان چیلنجز کو مکمل کروں۔‘‘فلم اینمل میں اپنے کردار زویا کے بارے میں بات کرتے ہوئے تریپتی نے کہا کہ یہ کردار انہوں نے اس لیے قبول کیا کیونکہ وہ کچھ نیا آزمانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راجکمار راؤ کے ساتھ وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو میں ودیا کا کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک اور منفرد تجربہ تھا۔حالیہ افواہوں کے مطابق، تریپتی کو فلم عاشقی 3سے کارتک آریان کے ساتھ اس بنیاد پر نکالا گیا کہ ان کا امیج ’’زیادہ بے باک‘‘ ہے۔ تاہم، ہدایتکار انوراگ باسو نے ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا، ’’یہ سچ نہیں ہے اور تریپتی بھی یہ بات جانتی ہیں۔‘‘

Ejaz Farooqi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے