ماں بننے کے بعد دیپیکا پڈوکون کی ریمپ پر واپسی، مداحوں کے دل جیت لیے

ماں بننے کے بعد دیپیکا پڈوکون کی ریمپ پر واپسی، مداحوں کے دل جیت لیے

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد اپنی پہلی ریمپ واک کرتے ہوئے سبیاساچی کے 25 ویں سالگرہ شو میں شرکت کی۔ دیپیکا، جو پچھلے چند مہینے اپنی بیٹی دعا کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں، اس تقریب میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد اسٹائل سے مداحوں کے دل جیت لیے۔اداکارہ نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کے مونوکرومیٹک لباس کا انتخاب کیا جس میں پینٹ، ٹاپ اور ٹرینچ کوٹ شامل تھے۔ ان کے انداز کو نکھارنے کے لیے سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ چمکتے ہار، چمڑے کے دستانے، اور قیمتی جواہرات سے سجی بریسلیٹس کا استعمال کیا گیا۔ ان کے سر پر بندھے اسٹائلش ہیڈ بینڈ نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں فلموں فائٹر اور کالکی میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ وہ ستمبر 2024 میں شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد سے میٹرنٹی بریک پر تھیں اور اپنے آئندہ پروجیکٹس کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

Ejaz Farooqi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے