بلاک بسٹر ’اسپائیڈر مین‘ کی مشہور جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئی

بلاک بسٹر ’اسپائیڈر مین‘ کی مشہور جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئی

مشہور اداکارہ زنڈایا نے گولڈن گلوبز میں ڈائمنڈ رنگ پہن کر مداحوں کو حیران کر دیا۔زنڈایا اور ٹام ہالینڈ، جنہوں نے اسپائیڈر مین فلم سیریز میں پیٹر پارکر اور ایم جے کا کردار ادا کیا، اب حقیقی زندگی میں بھی ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے ہیں۔گولڈن گلوبز ایوارڈز کے دوران زنڈایا کی انگلی میں چمکتی ڈائمنڈ رنگ نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔امریکی رپورٹ کے مطابق، ٹام ہالینڈ نے ایک نجی تقریب میں زنڈایا کو شادی کی پیشکش کی، جہاں قریبی دوست اور اہل خانہ موجود تھے۔ایک قریبی ذریعے نے بتایا،یہ سب جانتے تھے کہ ٹام جلد یہ قدم اٹھانے والے ہیں۔ وہ زنڈایا کے لیے ہمیشہ سنجیدہ رہے ہیں اور انہیںواحد مانتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹام ہالینڈ نے نئے سال کے آغاز کے قریب اپنے دوستوں کو منگنی کی خوشخبری دی۔ وہ دونوں فی الحال شادی کی کوئی جلدی میں نہیں ہیں اور اپنے کام میں مصروف رہنے کے باوجود اس نئے تعلق کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ٹام ہالینڈ نے ایک پوڈکاسٹ پر بتایا تھا کہ وہ تعطیلات زنڈایا کے خاندان کے ساتھ گزاریں گے، لیکن مقام کو خفیہ رکھا گیا تھا۔یہ جوڑی 2021 میں عوامی طور پر ایک دوسرے کے قریب آئی۔ جولائی 2021 میں دونوں کی ایک ساتھ تصویریں وائرل ہوئیں، اور ستمبر میں ٹام نے زنڈایا کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ان کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

kamran