مجھے شاہ رخ کی فلموں کو سمجھنے اور ان کی اہمیت کو جاننے میں نو سال لگے، گوری خان

مجھے شاہ رخ کی فلموں کو سمجھنے اور ان کی اہمیت کو جاننے میں نو سال لگے، گوری خان

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے کامیاب کیریئر کے پیچھے ان کی اہلیہ گوری خان کا اہم کردار ہے۔ تاہم، بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والے گوری کے ایک انٹرویو کے مطابق، وہ شاہ رخ کی کامیابی کی دعا کرنے کے بجائے ان کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھیں۔گوری خان نے اعتراف کیا کہ ان کی خواہش تھی کہ شاہ رخ خان کی تمام فلمیں فلاپ ہو جائیں تاکہ وہ دہلی واپس جا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے شاہ رخ کے فلمی کیریئر میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، اور نہ ہی میں نے ان کی سپر ہٹ فلمیں دیوانہ اوربازیگر دیکھی تھیں۔گوری خان نے مزید کہا کہ شادی کے فوراً بعد ممبئی میں ایڈجسٹ ہونا ان کے لیے مشکل تھا، اور شاہ رخ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اداکاری میں کامیاب نہ ہوئے تو وہ دہلی واپس چلے جائیں گے۔یہی وجہ تھی کہ گوری فلموں کی کامیابی کے بجائے ان کے فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھیں۔ گوری کا کہنا تھا، مجھے شاہ رخ کی فلموں کو سمجھنے اور ان کی اہمیت کو جاننے میں نو سال لگے، اور اس دوران میرے دوستوں نے میری بہت مدد کی۔

kamran