13 برس کی عمر میں غربت سے خودکشی کیلئے تیار لڑکا بالی ووڈ اسٹار کیسے بنا؟

13 برس کی عمر میں غربت سے خودکشی کیلئے تیار لڑکا بالی ووڈ اسٹار کیسے بنا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین جانی لیور، جو 350 سے زائد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ان کی کامیابی کی داستان جدوجہد اور قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ جانی لیور کی مزاحیہ صلاحیتوں نے انہیں لاکھوں دلوں میں جگہ دی، لیکن ان کا سفر کبھی آسان نہیں تھا۔جانی لیور، جن کا اصل نام جان پراکاش راو جانومالا ہے، نے زندگی میں بے شمار مشکلات کا سامنا کیا۔ مالی مشکلات کی وجہ سے اسکول چھوڑنا پڑا اور وہ سڑکوں پر پین بیچنے لگے۔ 13 سال کی عمر میں، اپنے والد کی شراب نوشی اور خاندانی حالات سے تنگ آ کر انہوں نے خودکشی کرنے کا سوچا۔جانی لیور نے اپنی شروعات پونے کی گلیوں میں اسٹینڈ اپ کامیڈی اور فلمی ستاروں کی نقل اتارنے سے کی، جہاں انہیں صرف 100 روپے فی شو ملتے تھے۔ ان کے ٹیلنٹ کو سب سے پہلے اداکار سنیل دت نے پہچانا، جنہوں نے انہیں اپنی فلم درد کا رشتہ میں موقع دیا۔جانی لیور نے اپنی اداکاری کا آغاز تم پر ہم قربان سے کیا اور پھرتیزاب،دلہے راجہ،راجہ ہندوستانی،خطرناک اورکرشنا کنہیا جیسی مشہور فلموں میں نظر آئے۔آج جانی لیور 350 سے زائد فلموں کا حصہ بن چکے ہیں اور اپنی بےمثال کامیڈی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی اگلی فلم ہاؤس فل 5 ہے، جس میں وہ اکشے کمار، ریتیش دیشمکھ، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، اور سنجے دت سمیت دیگر اسٹارز کے ساتھ نظر آئیں گے۔

kamran