شاہ رخ خان سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم میں دھماکے دار انٹری کیلئے تیار
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان جلد مشہور ہدایتکار سنجے کیلیٰ بھنسالی کی فلم میں کیمیو رول ادا کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں شامل ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جبکہ فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان فلم کے دوسرے حصے میں ایک اہم مگر کیمیو رول ادا کریں گے جس میں ان کا اور رنبیر کپور کا ایک جذباتی اور سنسنی خیز سین شامل ہوگا۔ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اس فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات کی ہے تاکہ فلم میں اپنے کردار پر بات چیت کی جا سکے۔ اگر یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے تو شاہ رخ خان جنوری 2025 میں اپنے سین کی شوٹنگ کروائیں گے۔ یاد رہے کہ فلم کی پروڈکشن شروع کیا جاچکی ہے رنبیر کپور نے شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل جلد ہی شوٹنگ کریں گے۔کہا جارہا ہے کہ ’لو اینڈ وار‘ کی ریلیز مارچ 2026 میں متوقع ہے، اور اگر شاہ رخ خان کا کردار فائنل ہو جاتا ہے تو یہ ایک یادگار اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوسکتی ہے۔