نوجوت سنگھ سدھو نے 5 برس بعد ’کپل شرما شو‘ چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

نوجوت سنگھ سدھو نے 5 برس بعد ’کپل شرما شو‘ چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

نوجوت سنگھ سدھو کی مشہور بھارتی کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو جو پہلے کپل شرما کے مشہور کامیڈی شو کا حصہ تھے، پانچ سال کے وقفے کے بعد نیٹ فلکس کے اس شو میں پھر سے نظر آئیں گے۔ان کے خصوصی ایپی سوڈ کی جھلکیاں سامنے آچکی ہیں، جس پر مداح پروگرام میں انکی واپسی پر خوش دکھائی دیئے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں سدھو سے ان کے شو چھوڑنے کی وجہ پوچھی گئی۔اس سوال پر سدھو نے سفارتی انداز میں جواب دیا، ان کا کہنا تھا کہ ’سیاسی وجوہات تھیں جن پر میں بات نہیں کرنا چاہتا۔ کچھ دیگر وجوہات بھی تھیں۔‘ یاد رہے کہ ان کے شو چھوڑنے کے وقت قیاس آرائیاں تھیں کہ پلوامہ حملے پر ان کے بیانات کے بعد چینل نے انہیں شو سے باہر کر دیا تھا۔ کپل شرما کی تعریف کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ ’دی کپل شرما شو ایک ایسا گلدستہ تھا جو خدا نے بنایا تھا۔ اس کی خوشبو مختلف تھی اور اسے کوئی بدل نہیں سکتا۔ کپل ایک نابغہ ہیں، جنہیں مشکل وقت میں بھی میں نے ہمیشہ سپورٹ کیا‘۔ سدھو نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ شو کے تمام کرداروں کو ایک مرتبہ پھر ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا ’میری خواہش ہے کہ وہ گلدستہ دوبارہ جُڑ جائے، دادی (علی اصغر) اور گتھی (سنیل گروور) سمیت سبھی واپس آئیں‘۔ واضح رہے کہ کپل شرما شو کا یہ خصوصی ایپی سوڈ جس میں سدھو کی اہلیہ نوجوت کور، سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ اور ان کی اہلیہ گیتا بصرہ بھی شامل ہوں گی 16 نومبر کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہوگا جس کی جھلکیاں وائرل ہورہی ہیں۔

kamran