الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کے بےصبری سے منتظر مداحوں کے لیے خوشخبری آ گئی
سپر اسٹار الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ کا بےصبری سے انتظار کر رہے مداحوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ فلم کا دھماکے دار ٹریلر 17 نومبر کو پٹنہ میں ایک عظیم الشان تقریب میں ریلیز ہوگا۔ فلم میں الو ارجن کے نئے روپ کی جھلک نے شائقین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے، جس میں انہیں بندوق تھامے نئے اسٹائل کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔پٹنہ کو ٹریلر لانچ کے لیے اس لیے منتخب کیا گیا ہے کیونکہ ’پشپا: دی رائز‘ یہاں شاندار کامیاب رہی تھی۔ اس فلم کے مشہور گانے ’شری ولی‘ کا بھوجپوری ورژن بھی بنایا گیا تھا، جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔ مزید یہ کہ الو ارجن کی فلمیں علاء ویکنتا پورملو کی بدولت یہاں ان کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، جو ان کے پٹنہ آنے کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔’پشپا 2: دی رول‘ کی ہدایتکاری سوکمار نے کی ہے، جس میں الو ارجن، راشمیکا مندنا اور فہد فاضل اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم میتری مووی میکرز اور سوکمار رائٹنگز کے بینر تلے بنائی گئی ہے جبکہ اس کی موسیقی ٹی سیریز نے تیار کی ہے۔ فلم 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی، جس کا شائقین بے حد انتظار کر رہے ہیں۔