دلجیت دوسانجھ کا جے پور کنسرٹ میں مارواڑی مداح کے ساتھ اسٹیج پر بھنگڑا

دلجیت دوسانجھ کا جے پور کنسرٹ میں مارواڑی مداح کے ساتھ اسٹیج پر بھنگڑا

دلجیت دوسانجھ کے دل-لومیناتی ٹور کا شاندار کنسرٹ دہلی کے بعد جے پور میں منعقد ہوا جہاں ایک خوبصورت لمحہ دیکھنے کو ملا۔ کنسرٹ کے دوران دلجیت نے ایک مارواڑی مداح کو اسٹیج پر بلا کر اس کی پگڑی کی تعریف کی اور بھارتی ثقافت کی رنگا رنگی کو سراہا۔ دلجیت کی ٹیم نے اس لمحے کو انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں دلجیت مداح کے ساتھ بھنگڑا ڈانس کرتے نظر آئے۔دلجیت نے مداحوں سے کہا،بھائی کی پگڑی کے لیے زوردار تالیاں ہونی چاہئیں! اور مزید کہا کہ ہماری ثقافت کا حسن یہ ہے کہ چند گھنٹوں کے سفر میں ہماری زبان، کھانے، سب کچھ بدل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا،ہم سب کو پیار کرتے ہیں، چاہے ہم جے پور سے ہوں، گجرات سے، دہلی یا پنجاب سے۔دلجیت نے مداح سے اس کا تعلق پوچھا، جس پر مداح نے مارواڑی ہونے کی تصدیق کی۔ دلجیت نے مزاحیہ انداز میں اپنے گانے "میں ہوں پنجاب” کو بدل کر کہا، "میرا بھائی مارواڑی آ گیا اوئے!” جس کے بعد دونوں نے مل کر بھنگڑا کیا اور حاضرین کا دل جیت لیا۔دلجیت اس سال تین فلموں میں نظر آئے: امتیاز علی کی امر سنگھ چمکیلا،کریو جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور، کریتی سینن، اور تبو ہیں، اور پنجابی فلم جٹ اینڈ جولیٹ 3 جس میں نیرو باجوا کے ساتھ ان کی جوڑی بنی۔

kamran