روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کیساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ وجہ سامنے آگئی

روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کیساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم کی آفر ہوئی تھی، میں نے فلم سائن کرلی تھی، تمام دستاویزاتی کارروائی مکمل ہوگئی تھی۔روینہ ٹنڈن نے کہا کہ جب فلمساز نے مجھے فلم کے لیے ملبوسات دکھائے تو وہ سارے لباس بہت عجیب اور بولڈ تھے، میں اگر وہ لباس پہنتی تو آرام دہ محسوس نہیں کرسکتی تھی، لہٰذا میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ جب شاہ رخ خان کو معلوم ہوا کہ میں نے فلم کے لیے انکار کردیا ہے تو اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ کیا تم پاگل ہو؟ فلم سائن کرنے کے بعد انکار کیوں کررہی ہوں؟، پھر میں نے اُنہیں وضاحت دی کہ میں ایسے بولڈ لباس نہیں پہن سکتی۔اُنہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے میری بات سُن کر تمام صورتحال کو سمجھا اور میرے فیصلے کی حمایت کی۔روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ خوش اخلاق، نرم مزاج اور حاضر دماغ ہیں، اُن کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے اپنے انٹرویو میں فلم کا نام نہیں بتایا جبکہ وہ اس فلم کے علاوہ شاہ رخ خان کے ساتھ ‘جادو’ اور ‘زمانہ دیوانہ’ نامی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

kamran