ارجن رامپال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک

ارجن رامپال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک

ممبئی: بالی ووڈ کے سینیئر اداکار راجن رامپال کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد اداکار نے مداحوں کو خبردار کردیا۔ارجن رامپال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کے نام خصوصی پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے لوگو کی تصویر شیئر کی۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ کسی نے میرا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے۔اُنہوں نے مداحوں اور اپنے دوستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم! میرے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ ہونے والے کسی بھی ٹوئٹ یا پیغام کا جواب نہ دیں۔ارجن رامپال سے قبل ہیکرز نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کا بھی آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا۔واضح رہے کہ ارجن رامپال آخری بار فلم ‘کرک’ میں نظر آئے تھے جبکہ وہ ان دنوں سنجے دت اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

kamran