امریکی اداکار بینجی گریگوری گاڑی میں دم گھٹنے سے چل بسے

امریکی اداکار بینجی گریگوری گاڑی میں دم گھٹنے سے چل بسے

نیویارک: معروف امریکی کامیڈی سیریز ’ایلف‘ میں بطور چائلڈ اسٹار برائن ٹینر کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بینجی گریگوری 46 برس کی عمر میں چل بسے۔گریگوری کی بہن نے فیس بک پر بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پارکنگ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔بہن نے لکھا کہ اداکار کسی ضروی کام سے اپنے کتے کے ساتھ گاڑی میں گئے تھے اور وہ وقت پر واپس نہیں آئے۔اداکار کی بہن کے مطابق گریگوری ذہنی تناؤ، بائی پولر اور انسومنیا کا شکار تھے اور وہ پوری رات جاگتے رہتے تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق بینجی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی کیوں موت والے دن درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے