سوناکشی سنہا اپنے حمل کی خبروں پر بول پڑیں

سوناکشی سنہا اپنے حمل کی خبروں پر بول پڑیں

ممبئی: مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے فوراََ بعد ہی بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے حمل کی خبریں سرگرم ہوگئی تھیں، ان افواہوں نے اس وقت جنم لیا تھا کہ جب اداکارہ اور اُن کے شوہر کو شادی کے دو دن بعد ہی ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔کہا جارہا تھا کہ سوناکشی سنہا حمل سے ہیں اور وہ اسی وجہ سے اسپتال گئی تھیں، تاہم اب اداکارہ نے ان افواہوں پر ردعمل دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق گردش کرتیں افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اب میں اسپتال بھی نہیں جا سکتی؟سوناکشی سنہا نے کہا کہ میری زندگی میں شادی کے بعد صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور وہ یہ اب میں اسپتال نہیں جاسکتی کیونکہ اگر میں ظہیر کے ساتھ اسپتال گئی تو لوگوں کو یہی لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔اداکارہ نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ظہیر اقبال سے شادی ہونے پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ہنی مون کے لیے سنگاپور گئے تو وہاں مداحوں نے ہمیں پیسٹریز کے ساتھ شادی کی مبارکباد کے پیغامات دیے، یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ ہماری شادی سے سب خوش ہیں۔سوناکشی سنہا نے مزید کہا کہ مداحوں نے ہم سے کہا کہ ہم نے آپ کی شادی کی ویڈیوز دیکھیں، یہ سُن کر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری اور ظہیر کی شادی میں ہر ایک نے شرکت کی۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اور گزشتہ ماہ 23 جون کو دونوں نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے