سلمان خان فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت، گینگسٹر اور شوٹر کی آڈیو کال برآمد

سلمان خان فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت، گینگسٹر اور شوٹر کی آڈیو کال برآمد

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی فائرنگ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے گینگسٹر انمول بشنوئی اور شوٹر کی آڈیو کال برآمد کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے ایک آڈیو فائل برآمد کی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں اور لارنس بشنوئی گینگ کے درمیان تعلق ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق آڈیو فائل سے پتہ چلتا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی حملہ آوروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان فائرنگ کیس کی آخری حد تک تحقیقات کی جائے گی اور تمام ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد اصل ملزمان کو سزا دی جائے گی۔واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔بعدازاں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، دورانِ تفتیش معلوم ہوا تھا کہ فائرنگ کے پیچھے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا ہاتھ ہے۔ملزمان نے پولیس کو بتایا تھا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے