متھیرا نے ہمایوں سعید کو پاکستان کا ’شاہ رخ خان‘ قرار دے دیا
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل اور ہوسٹ متھیرا نے اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان کا ’شاہ رخ خان‘ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے ساتھ اسکرین پر ہمایوں سعید بہتر دکھائی دیں گے۔متھیرا کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید میں بہت زیادہ معصومیت ہے اور وہ پاکستان کے ’شاہ رخ خان‘ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کے پاس کنگ خان کی طرح چمکتی آنکھیں اور معصوم چہرہ ہے جس سے وہ بہت رومینٹک دکھائی دیتے ہیں۔