سوناکشی سنہا کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا

سوناکشی سنہا کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، شادی سے دس دن قبل جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہوگیا ہے۔اس ڈیجیٹل دعوت نامے میں ایک آڈیو پیغام آتا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے سات سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال آڈیو پیغام میں اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو شادی میں شرکت کی دعوت بھی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ جشن میں شرکت کرکے اس خاص دن کو مزید خاص بنائیں۔دعوت نامے کے مطابق شادی کی تقریب باسٹیان، ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں مہمان شادی کے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کریں گے۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے دعوت نامے میں مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ مہمان سُرخ لباس پہننے سے گریز کریں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے