بھارتی اداکار کا 3 افراد کو قتل کی ذمہ داری لینے پر15 لاکھ دینے کا انکشاف

بھارتی اداکار کا 3 افراد کو قتل کی ذمہ داری لینے پر15 لاکھ دینے کا انکشاف

بنگلورو: بھارت کی کنڈا فلموں کے اداکار درشن تھگو دیپا نے 33 سالہ رینوکا سوامی کے قتل کی ذمہ داری لینے پر تین افراد کو 15 لاکھ روپے کی پیشکش کی۔ پولیس نے 47 اداکار درشن تھگو دیپا اور اُن کی اہلیہ پوترا گاؤڈا کو 33 سالہ رینوکا سوامی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔33 سالہ رینوکا سوامی بنگلورو کی فارمیسی میں کام کرتے تھے، اُنہوں نے اداکار درشن کی اہلیہ کو مبینہ طور پر توہین آمیز میسجز کیے تھے جس کے کچھ عرصے بعد ان کی لاش ایک پل پر پائی گئی تھی۔اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے اداکار اور اُن کی اہلیہ سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران حیران کُن انکشاف بھی کیا ہے۔پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ اداکار درشن نے اُنہیں رینوکا سوامی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے پر 15 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی تھی یعنی اس کیس میں ملوث ہونے پر ان تینوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کرنے سے پہلے، رینوکا سوامی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اُنہیں رسیوں سے باندھ کر لکڑی کے ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارا پیٹا گیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے