’ہیرامنڈی‘ اسٹار شرمین سیگل نے شدید ٹرولنگ پر اپنی خاموش توڑ دی
ممبئی: نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں عالم زیب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شرمین سیگل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولز کی وجہ سے ان کی دماغی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔شرمین سیگل ویب سیریز کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہے اور ان کی اداکاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ صرف منفی ہی نہیں بلکہ مثبت باتیں بھی کرتے ہیں اور انہیں علم ہے کہ لوگوں کا ردعمل ہمیشہ مختلف قسم کا ہوتا ہے۔شرمین سیگل کا کہنا تھا کہ بڑی سی دنیا میں بہت سے لوگوں کی رائے الگ ہوتی ہے اور اب انہوں نے اپنے آپ کو بہتر طور پر سمجھنا شروع کردیا ہے اور وہ اپنی ذہنی صحت پر کافی عرصے سے کام کررہی تھیں۔