پاکستانیوں میں بھارت کیلئے نفرت نظر نہیں آتی، ویویک اوبرائے

پاکستانیوں میں بھارت کیلئے نفرت نظر نہیں آتی، ویویک اوبرائے

دبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک آنند اوبرائے نے دورانِ انٹرویو پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کردیا۔حال ہی میں ویویک آنند اوبرائے بھارتی ٹاک شو ”سنڈے برنچ“ کا حصہ بنے جہاں اُنہوں نے گاڑی چلاتے ہوئے شو کی میزبان کو انٹرویو دیا۔شو میں گفتگو کرتے ہوئے ویویک اوبرائے اپنی ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک سڑک پر آنے والی ایک گاڑی سے اداکار کے پاکستانی مداح نے اُنہیں آواز دی۔ویویک اوبرائے نے پاکستانی مداح کو دیکھ کر اپنی گاڑی سے ہاتھ ہلایا جس پر مداح نے کہا کہ ویویک ہم پاکستان سے ہیں اور ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔پاکستانی مداح کی محبت دیکھ کر ویویک اوبرائے نے میزبان سے کہا کہ جب ہم دبئی آتے ہیں اور یہاں ہم اپنے لیے پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور سری لنکن مداحوں کی محبت دیکھتے ہیں تو ہم بھولنے لگتے ہیں کہ ہماری سرحدیں الگ الگ ہیں۔ویویک اوبرائے نے کہا کہ کچھ بھارتی میری بات سے اختلاف کریں گے لیکن جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ پ اکستانی لوگ ہمارے کھانے، ہماری ثقافت، ہماری فلموں اور ہمارے اداکاروں سے محبت کرتے ہیں تو میں یہ سوچتا ہوں کہ وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ یہ لوگ تو بھارت سے بہت محبت کرتے ہیں تو وہ نفرت کونسی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ تنازعے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ ویویک اوبرائے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں، وہ دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں جہاں وہ اکثر پاکستانی مداحوں سے بھی ملتے ہیں۔ویویک اوبرائے نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دی ہیں جن میں مستی، ساتھیا، کال، اومکارا، کرش، قربان، یووا اور دم سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے