ناپا میں یکم جون سےسعادت حسن منٹو کے ڈرامے پرفارم کیے جائیں گے

ناپا میں یکم جون سےسعادت حسن منٹو کے ڈرامے پرفارم کیے جائیں گے

کراچی: نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں یکم جون سےسعادت حسن منٹو کے ڈرامے اسٹیج پر پرفارم کیے جائیں گے۔ ناپا میں پریس کانفرنس کے دوران ڈراموں کے ڈائریکٹرراؤ جمال سنگھ راجپوت کا کہنا تھا کہ منٹو کےتحریرکردہ ڈرامے ’اکیلی‘ اور ’ساڑھی‘ یکم سے آٹھ جون تک ضیا محی الدین تھیٹر میں پیش کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منٹو کے یہ تھیٹر ڈرامے پاکستان میں پہلے کبھی اسٹیج نہیں کیے گئے، منٹو کی مختصرکہانیوں کے برعکس یہ طویل دورانیے کے کھیل ہیں جو خاص طورسے اسٹیج کے لیےلکھے گئے ہیں۔راؤ جمال راجپوت نے بتایا کہ ان ڈراموں کو اسٹیج کرنے کے لئے 6 ماہ تک مسلسل محنت کی گئی، منٹو کے دورکے ملبوسات سمیت ہرپہلو کا خیال رکھا گیا ہے جبکہ تحریرکے کسی بھی لفظ میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی۔اس موقع پرڈراموں کی کاسٹ حبا علی خان، ریحام رفیق، ذوالفقارغوری، عثمان جاوید اوروہاب شاہ سمیت دیگرموجود تھے جنھوں نے اپنے کرداروں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے