نکی میناج منشیات رکھنے کے الزام میں نیدرلینڈز کے ائیرپورٹ پر گرفتار
ایمسٹر ڈیم: امریکا کی مشہور گلوکارہ اور ریپر نکی میناج کوایمسٹرڈیم ائیرپورٹ پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔گلوکارہ نکی میناج کو جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ امریکی ریپر اور گلوکارہ نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشرکی۔نکی میناج نے بیان میں کہا کہ نیدرلینڈز کے ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ پرروک کر میری مرضی کےبغیر میرے بیگ کی تلاشی لی گئی۔ ائیرپورٹ حکام نے مطلع کیا کہ میرے سامان میں سے منشیات برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی کسٹمز حکام سامان کی تلاشی لے چکے تھے۔نکی میناج کی گرفتاری کے باعث برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والا ان کا کانسٹر منسوخ کرنا پڑا\