بھارت میں مسلم مخالف متنازعہ فلم ’’ہمارے بارہ‘‘ ریلیز کیلئے تیار

بھارت میں مسلم مخالف متنازعہ فلم ’’ہمارے بارہ‘‘ ریلیز کیلئے تیار

نیودہلی : بھارت میں اسلام مخالف پروپیگنڈہ اور مسلمانوں کے جذ بات کو مجروح کرنے کے کیلئے مسلم مخلاف متنازعہ فلم ’’ہمارے بارہ‘‘ اگلے ماہ ریلیز کی جارہی ہے۔بھارت میں سستی شہرت کیلئے کچھ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ایسی فلم بنا رہے ہیں، جس سے ہندو مسلم دونوں کے درمیان خلیج پیدا ہو اور ملک کا ماحول خراب ہو، گویا فلمی صنعت سے مسلم جذبات مجروح کرنے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل پڑاہے۔فلم تیار کرنے والوں کی طرف سے جاری کیے گئے پوسٹر میں مسلم جوڑے کے ساتھ انکے بارہ بچوں کو پیش کیا گیا ہے، بھارتی مسلمانوں نے فلم کے ٹریلر دیکھنے کے بعد فلم پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی۔بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ، مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی اس فلم پر پابندی عائد کی جائے۔ یہ فلم تیار کرنے والوں کی متعصبانہ ذہنیت اور مسلم دشمنی کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ریلیز سے قبل ہی فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فیسٹول کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔دوسری جانب بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے تخلیقی ہدایت کار بدری ناتھ کیدار جبکہ ہدایت کار کمل چندر ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر روی گپتا ، وریندر بھگت ، سنجے ناگپال اور شیو بالک ہیں۔واضح رہے فلم ”ہمارے بارہ“ کی ریلیز اگلے ماہ 7جون کو متوقع ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے