دلچسپ و عجیب

16 سال سے چھٹیوں پر گئی ٹیچر کا اُلٹا کالج انتظامیہ پر مقدمہ، آخر وجہ کیا بنی؟

جرمنی میں ایک ٹیچر نے جو 16 سال سے چھٹیوں پر تھیں، اس وقت اپنے کالج پر مقدمہ دائر کردیا جب کالج نے ٹیچر سے بیماری کا ثبوت فراہم کرنے کا کہا۔رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ٹیچر گزشتہ 16 سال سے بیماری کی چھٹیوں پر تھیں اور تدریسی فرائض بالکل انجام نہیں دے رہی تھیں۔تاہم حال ہی میں جب کالج انتظامیہ نے ان سے بیماری کی تازہ میڈیکل تصدیق (سرٹیفکیٹ) طلب کا تو انہوں نے اس پر اعتراض کیا اور ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔مقدمے میں ان کا مؤقف یہ ہے کہ وہ پہلے ہی عرصہ دراز سے بیماری کی بنیاد پر چھٹی پر ہیں اور بار بار اس کی تصدیق کروانے کا کہنا غیر ضروری دباؤ ہے۔یہ کیس جرمنی میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے کیونکہ 16 سال تک مسلسل بیماری کیوجہ سے چھٹی پر رہنا غیر معمولی طور پر لمبا عرصہ ہے۔دوسری جانب یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ تعلیمی ادارے نے اتنے سال تک اس معاملے کو کیسے نظر انداز کیے رکھا۔واضح رہے کہ جرمنی کے قوانین کے مطابق ادارے ملازم سے وقتاً فوقتاً بیماری کی تصدیق طلب کرنے کے مجاز ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button