سشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت پر بہن کا نیا انکشاف سامنے آگیا
ممبئی: بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی موت پر ان کی بہن پریانکا کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔پریانکا سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار اپنی مینیجر دیشا سالیان کی موت کے بعد بہت خوفزدہ تھے۔انہوں نے بتایا کہ سشانت سنگھ نے منفی خبروں اور دھمکیوں پر کبھی توجہ نہیں دی لیکن دیشا کی موت کے بعد انہیں اپنی جان کا خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔اداکار کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ سشانت سنگھ اکثر بڑبڑانے لگتے اور کہتے کہ وہ لوگ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔