نوال سعید کی دلکش اداؤں پر مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کر دیا۔حال ہی میں نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا دیں۔مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سکائی بلیو اور سفید رنگ کے کنٹراسٹ میں جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ہلکا میک اپ اور کھلی زلفیں نوال کے حسن کو دو آتشہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نوال نے گرمی کو دور بھگانے کیلئے ٹھنڈے مشروب کا گلاس ہاتھ میں تھام رکھا ہے جبکہ ان کی نازک ادائیں مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کر رہی ہیں۔