فلم آڈیشن کے دوران 10 مرد اداکاروں کو بوسہ دینے کا کہا گیا، این ہیتھ وے

فلم آڈیشن کے دوران 10 مرد اداکاروں کو بوسہ دینے کا کہا گیا، این ہیتھ وے

ہولی وڈ کی مقبول اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ 41 سالہ این ہیتھ وے نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں ایک فلم آڈیشن کے دوران 10 مرد اداکاروں کو بوسہ دینے اور ان کے ساتھ رومانوی ڈراما رچانے کا کہا گیا۔این ہیتھ وے جلد ہی رومانوی میوزیکل فلم ’دی آئڈیا آف یو‘ (The Idea of You) میں دکھائی دیں گی، جسے آئندہ ماہ مئی کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا۔اپنی نئی فلم کی تشہیر کے دوران حال ہی میں انہوں نے فیشن جریدے وی میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ہولی وڈ میں آنے والی تبدیلیوں سمیت ماضی کی شرم ناک باتوں پر بھی کھل کر بات کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ایک مرتبہ آڈیشن کے دوران 10 مرد اداکاروں کے ساتھ رومانوی ڈراما رچانے اور انہیں بوسہ دینے کا کہا گیا۔این ہیتھ وے کے مطابق سال 2000 اور اس سے قبل آڈیشن کے دوران ایسے مطالبے کرنا معمول کی بات تھی لیکن ایسے مطالبے انتہائی نامناسب اور شرمناک تھے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے بتایا گیا کہ انہیں فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے لیکن ان کے ساتھ کس ہیرو کو کاسٹ کرنا ہے اور ان کے ساتھ اسکرین پر کون سا ہیرو بہتر نظر آئے گا، اس کا فیصلہ آڈیشن کے بعد ہوگا۔این ہیتھ وے کا کہنا تھا کہ آڈیشن کے لیے 10 مرد اداکاروں کو بلایا گیا تھا اور انہیں پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ انہیں تمام اداکاروں کے ساتھ رومانوی ٹیسٹ پاس کرنا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ ان کے ساتھ کون سا مرد اسکرین پر بہتر نظر آئے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے