صاحبہ کی والدہ اور مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم کو شادی کی پیشکش
ماضی کی مایہ ناز فلمی اداکارہ نشو بیگم کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔حال ہی میں نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بتارہی ہیں کہ انہیں آج کل لوگ پروپوز کررہے ہیں۔اپنی ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ میری شادیوں کے حوالے سے میڈیا پر بہت باتیں ہوئیں اور کافی تذکرہ کیا گیا، اب آج کل مجھے پتہ نہیں کیوں لوگ شادی کرنے کا کہہ رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ چھیڑ بھی رہے ہیں۔نشو بیگم کا کہنا ہے کہ مجھے شادی کی پیشکش کرنے والوں میں بہت افراد سنجیدہ ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا آپ نے تنہا زندگی گزارنی ہے؟ یہ باتیں ہیں تو بڑی مزیدار قسم کی جو ہر عمر میں اچھی لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے شادی کا مشورہ دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ غور کروں، میں کیا غور کروں، میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھاؤں گی، میڈیا شوبز کی خواتین سے متعلق زبردستی کہتا ہے کہ شادی ہوگئی شادی ہوگئی، میں ایسا کچھ نہیں ہونے دوں گی۔نشو بیگم کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں بے حد خوش ہوں، وہ الگ بات ہے کہ وقت کا کچھ پتہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی میں فی الحال شادی نہیں کر رہی، جو لوگ شادی کی پیشکش کررہے ہیں ان کا دل سے شکریہ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پیار کرنے والے بھی ہوتے ہیں جن کی قدر کرنی چاہیے۔