بھارتی اداکارہ ممتاز کی فواد خان، راحت فتح علی خان سے ملاقات، تصاویر وائرل
پاکستان دورے پر آنے والی بولی وڈ کی سینئر فلمساز ممتاز کی پاکستان کے نامور اداکار فواد خان، سُروں کے بادشاہ راحت فتح علی خان سے ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں۔اداکارہ ممتاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر فواد خان کے ساتھ تصویر پوسٹ کی۔ایک تصویر میں دونوں اداکاروں کو صوبے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں فواد خان شال پہنے ہوئے ہیں جس میں انہیں ممتاز کے ساتھ کھڑے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےاداکارہ ممتاز دسمبر کے آغاز میں احسن خان کی ہی دعوت پر پہلی بار پاکستان آئی تھیں اور انہوں نے ڈان نیوز کو بھی خصوصی انٹرویو دیا تھا۔دسمبر میں ممتاز کے لیے احسن خان کی جانب سے رکھے گئے عشائیے میں ریشم سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی تھی، جہاں ممتاز اور ریشم نے مل کر ماضی کے مقبول گیت ’کوئی شہری بابو‘ پر ڈانس کیا تھا۔اس کےعلاوہ ممتاز نے اپنے انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کے ساتھ بھی تصویر پوسٹ کی۔