شوبز

نامور پاکستانی اداکارہ نے میک اپ نہ کرنے کی وجہ بتادی

نامور پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی نے میک اپ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ حنا آفریدی ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکش اسکرین موجودگی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ان کے نمایاں ڈراموں میں ’پہلی سی محبت‘، ’راجا رانی‘، ’کچا دھاگا‘، شامل ہیں اور اس وقت ناظرین ’غلام بادشاہ سندری‘ اور ’مرزا کی ہیر‘ میں ان کی اداکاری کو خوب سراہ رہے ہیں، جہاں وہ جذباتی اور مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔حنا آفریدی اپنی قدرتی طور پر صاف و شفاف جلد کی وجہ سے اسکرین پر کم سے کم میک اپ کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔حال ہی میں وہ اپنے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ کی تشہیر کے سلسلے میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کم یا بغیر میک اپ کے رہنا کیوں پسند کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button