شوبز

جیجی حدید کا ایپسٹین فائلز میں نام آنے کے بعد ردعمل سامنے آگیا

امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے جیفری ایپسٹین سے متعلق منظرعام پر آنے والی دستاویزات میں اپنا نام آنے پر ردعمل دے دیا ہے۔جیجی حدید نے ان الزامات کو افسوسناک قرار دیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی ایک ای میل، جو 2015ء کی ہے، میں جیفری ایپسٹین اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان گفتگو کے دوران جیجی حدید اور ان کی بہن بیلا حدید کا ذکر سامنے آیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے جیجی حدید نے ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے ایپسٹین کو نہایت گھٹیا انسان قرار دیا اور کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کوئی ایسا شخص، جس سے ان کی کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی، اس طرح ان کا نام استعمال کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button