شوبز

سلمان خان کی دل کے ٹرانسپلانٹ سے قبل مریضہ سے گھنٹوں تک گفتگو

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے دل کے ٹرانسپلانٹ سے قبل ایک مداح کے ساتھ ٹیلیفون پر گھنٹوں گفتگو کرکے ان کی زندگی کے مشکل ترین لمحات میں ساتھ دیا۔ سلمان خان اپنی بلاگ بسٹر فلموں اور اپنے انداز کے علاوہ غریبوں کی مدد کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں جب کہ رواں ہفتے ایک پوڈکاسٹ میں شیئر کی گئی ایک کہانی ان کے اس پہلو کو اجاگر کرتی ہے جو شاذ و نادر ہی خبروں میں رپورٹ ہوتی ہے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والی رینا راجو 2 بار دل کے ٹرانسپلانٹ سے گزر چکی ہیں اور اب اپنا پوسٹ ٹرانسپلانٹ سپورٹ ادارہ چلاتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کی زندگی کے نہایت خوفناک لمحات میں بغیر کسی تشہیر یا کیمروں کے ان کا ساتھ دیا۔رینا نے اپنی کہانی وائس آف بنگلورو پوڈکاسٹ میں آر جے سوجنیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے پہلے دل کے ٹرانسپلانٹ سے قبل، انہوں نے سلمان کو ان کے ذاتی نمبر پر پیغام بھیجا لیکن انہیں دنیا بھر سے بے شمار پیغامات موصول ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے جواب دیا۔ رینا کے مطابق جب انہوں نے بتایا کہ وہ دل کے ٹرانسپلانٹ سے گزرنے والی ہیں، تو سلمان اس وقت آسٹریلیا میں شوٹنگ میں مصروف تھے اور پھر انہوں نے دوبارہ کال کرکے مجھ سے تقریباً 2 گھنٹے تک بات کی۔رینا نے بتایا کہ سلمان خان نے مجھے اس عمل سے گزرنے کے لیے حوصلہ دیا اور میرے مشکل ترین وقت میں وہ میرے ساتھ تھے۔ بعد ازاں، 2 سال تک ان کا ان سے رابطہ نہیں رہا لیکن جب انہوں نے دوبارہ رابطہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی فاؤنڈیشن لائٹ اے لائف شروع کی ہے، تو سلمان نے فوراً انہیں پہچان لیا۔دونوں کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی، جب رینا اپنے دوسرے دل کے ٹرانسپلانٹ کے بعد ممبئی میں سلمان کے گھر گئیں۔ وہ صرف دس منٹ کی مختصر ملاقات کی توقع کر رہی تھیں، لیکن معاملہ اس سے کہیں زیادہ یادگار ثابت ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button