شوبز
شوٹنگ کے دوران موت کا سامنا، لارا دتہ نے خوفناک واقعہ سنا دیا

بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے ایک انتہائی خوفناک واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبتے ڈوبتے بچی تھیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں لارا دتہ نے اپنی ڈیبیو فلم ’انداز‘ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت انہیں تیراکی نہیں آتی تھی، مگر ایک سین کے دوران انہیں پانی میں اترنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ وہ بھاری لیدر لباس میں تھیں جس کی وجہ سے پانی میں سنبھلنا مزید مشکل ہو گیا اور وہ تقریباً ڈوب گئیں۔اداکارہ کے مطابق وہ پانی میں کسی پتھر کی طرح ڈوب رہی تھیں اور صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی تھی، تاہم اسی دوران ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں پانی سے نکال لیا اور یوں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔



