شوبز

علی ظفر کیس جیت گئے، میشا شفیع پر 50 لاکھ ہرجانہ

لاہور کی عدالت نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ میشا شفیع کے درمیان طویل عرصے سے جاری ہتکِ عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی ظفر کے مؤقف کو درست قرار دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کر دیا ہے۔یہ مقدمہ اُس وقت سامنے آیا تھا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں علی ظفر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ اب سیشن عدالت لاہور نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گلوکار کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ بھی اس معاملے میں اہم ریمارکس دے چکی ہے۔ عدالتِ عالیہ نے میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان دینے سے متعلق عائد پابندی کو برقرار رکھا تھا اور اسے ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اظہارِ رائے بنیادی حق ضرور ہے، لیکن اسے کسی کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button