شوبز

ہیری پوٹر سیریز کا ٹریلر جاری

مشہور زمانہ ہیری پوٹر فلم کی ٹی وی سیریز کی نئی کاسٹ کے ساتھ ٹریلر جاری کردیا گیا جب کہ فلم کی ریلیز سے متعلق بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ وارنر برادرز ڈسکوری نے مشہور کتابی سیریز ’جے کے رولنگ‘ کی تخلیق پر مبنی نئی ہیری پوٹر سیریز کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ ایچ بی او کی ہیری پوٹر ٹی وی سیریز ریبوٹ کرسمس 2026 پر ریلیز کی جائے گی، جس میں فلم سیریز کے اصل ’گولڈن ٹرایو‘ یعنی ہیری پوٹر، ہرمیون گرینجر، اور رون ویسلی کی جگہ نئے اداکار لیے گئے ہیں۔اس سیریز کا عنوان ’ہیری پوٹر اینڈ دی فلوسفر اسٹون‘ رکھا گیا ہے، جو امریکا سے باہر پہلی فلم کے نام سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ اعلان ’ایچ بی او میکس یوکے‘ لانچ ایونٹ کے دوران کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button