شوبز

بھارتی اداکارہ کا معروف ہدایتکار پر جنسی ہراسانی کا الزام

کمبھ میلے کی وائرل گرل واداکارہ مونا لیزا بھوسلے نے معروف ہدایت کار سنوج مشرا پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ بھارت میں کمبھ میلے کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نوجوان لڑکی مونا لیزا بھوسلے ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔کمبھ میلے کی وائرل گرل مونالیزا بھوسلے نے بھارتی فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر سنوج مشرا پر بدسلوکی اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے اور میرے شوہر فرمان خان کو دھمکیوں دی جارہی ہیں۔ اس سے قبل، مونا لیزا بھوسلے نے تمام تر مخالفت کے باوجود اپنے بوائے فرینڈ محمد فرمان سے شادی کرلی تھی۔ یاد رہے کہ مونا لیزا بھوسلے مہا کمبھ میلے (پریاگ راج) میں رودرکش فروخت کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر فلم ’دی ڈائری آف منی پور‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جو نیپال اور دیرادون میں جاری تھی۔ مونالیزا بھوسلے کے مطابق سنوج مشرا اچھا انسان نہیں ہے کیوں کہ اس نے سیٹ پر کئی بار میرے ساتھ بدسلوکی کی اور اس نے مجھے پکڑنے کی کوشش کی جس پر میں نے گھر والوں کو بتایا کہ اس نے مجھے چھوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر والے میرے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے، میں نے سب کو بتایا، لیکن کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا اور مجھے کہا گیا کہ یہ تمہاری پہلی فلم ہے اور مجھے اکیلا چھوڑ دیا۔ مونالیزا نے یہ بھی الزام لگایا کہ سنوج مشرا فلم انڈسٹری میں نوجوان لڑکیوں کا استحصال کرتا ہے، وہ فلموں کے نام پر لڑکیوں سے بات کرتا ہے، انہیں ہراساں کرتا ہے اور کہتا ہے کہ فلم میں کام دے گا۔ یہ سب جھوٹ ہے، وہ گندے کام کرتا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلے رپورٹ کیوں نہیں کی تو انہوں نے کہا کہ میں کرنے والی تھی لیکن میرے گھر والوں نے روک دیا کہ ابھی کچھ نہ کرو۔اداکارہ نے حکام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے اور ان کے شوہر کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button