شوبز

پاکستانی فلم ’بلھا‘ 2 دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب

نامور پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ’بلھا‘ نے 2 دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ لیجنڈری اداکار شان شاہد کی فلم ’بلھا‘ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور اسے عید کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔عید کی تعطیلات کے دوران سنیما گھروں میں شائقین کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جب کہ صرف پہلے دن 25 ہزار سے زائد افراد نے فلم دیکھی۔ایکشن، تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور پاکستانی فلم بلھا نے 2 دن میں تقریباً 2 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کمالیے ہیں۔ مداحوں کے مطابق طویل عرصے بعد انہیں ایک معیاری پنجابی فلم دیکھنے کو ملی ہے، جس میں ایکشن، تھرل، رومانس اور میوزک کا بہترین امتزاج موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button