شوبز

طواف کے دوران ویڈیو نہ بنائیں: اداکار گوہر رشید کی مداحوں سے اپیل

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار گوہر رشید نے طواف کے دوران مداحوں کو ویڈیو بنانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان اور ان کے شوہر اداکار گوہر رشید نے اپنے زندگی کے مختلف واقعات پر گفتگو کی۔مداحوں کی جانب سے سیلفی لینے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اداکار گوہر نے عمرے کے دوران پیش آیا واقعہ سنایا۔اداکار نے کہا کہ آپ اتنی مقدس جگہ خانہ کعبہ کو دیکھنے آئے ہیں اور وہاں سیلفی لے رہے ہیں، دوران طواف ایک شخص نے سلیفی لینے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کا کیمرا پکڑ کر نیچے کردیا اور کہا کہ شرم کر و کس جگہ پر آئے ہوئے ہو۔اداکار نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی طواف کے دوران ویڈیو نہیں بنایا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button