شوبز
رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، فہد مصطفیٰ کی والد کے ہمراہ تصاویر وائرل

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے جس میں وہ اپنے والد کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں فہد مصطفیٰ روایتی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے والد بھی موجود ہیں۔ دونوں کو ایک عمارت کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تصاویر میں ان کی باڈی لینگویج خاصی پراعتماد نظر آ رہی ہے۔اداکار نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ “رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، نام ہے صلاح الدین”، جس پر مداحوں کی جانب سے مزاحیہ اور مثبت تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔



