شوبز

ہالی ووڈ کے معروف اداکار چک نورس انتقال کرگئے

ہالی وڈکے معروف اداکار ومارشل آرٹسٹ چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مارشل آرٹسٹ اور ہالی ووڈ ایکشن اسٹار چک نورس 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کے بعد دنیا بھر سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ان کی بیٹی ڈانیلی نورس کا کہنا تھا کہ وہ بظاہر ایک جنگجو جیسے نظر آتے تھے، لیکن ان کا دل محبت سے بھرا ہوا تھا۔امریکی اداکار سلویسٹر اسٹالون نے انہیں ہر لحاظ سے ایک سچا امریکی قرار دیا۔چک نورس 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ایکشن فلموں کے ذریعے مشہور ہوئے۔ انہوں نے بروس لی کے ساتھ فلم ’وے آف دا ڈریگن‘ میں کام سے شہرت حاصل کی جس میں ان کا ان کے ساتھ مشہور فائٹ سین شامل ہے۔1980 کی دہائی میں ان کی فلم ’مسنگ ان ایکشن‘ بہت مشہور ہوئی جو ویتنام جنگ پر امریکی حب الوطنی کے تناظر میں بنائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button