شوبز

تھلاپتی وجے نے ازدواجی مسائل پر خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکار اور ساؤتھ انڈسٹری کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد بالآخر اپنی شادی سے متعلق جاری تنازع پر ردِعمل دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھارتی اداکار کی اہلیہ سنگیتا سورنالنگم نے 25 سالہ رفاقت کے بعد عدالت سے طلاق کی درخواست دی تھی۔ سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت سنگیتا سورنالنگم نے ریاست تمل ناڈو کے ضلع چینگلپٹو کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے شادی کے باقاعدہ خاتمے کی استدعا کی تھی۔انہوں نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ طلاق کے بعد انہیں مستقل نان و نفقہ دیا جائے اور وہ ازدواجی گھر میں ہی رہائش جاری رکھ سکیں۔حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میرے گرد گردش کرنے والے حالیہ مسائل کے بارے میں فکر نہ کریں کیوں کہ یہ مسائل آپ کے وقت کے قابل نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں خود ان معاملات کو سنبھال لوں گا، مجھے سب سے زیادہ اس بات کا دکھ ہوتا ہے کہ میرے مسائل کی وجہ سے آپ لوگ پریشان یا دکھی ہوتے ہیں۔تازہ رپورٹس کے مطابق وجے کی اہلیہ سنگیتھا نے عدالت میں نئی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے ازدواجی گھر میں رہائشی حقوق کا مطالبہ کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ یا تو اسی گھر میں رہنے کا حق چاہتی ہیں یا پھر متبادل رہائش کے ساتھ مناسب اور مستقل نان نفقہ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ عدالتی کارروائی کے دوران انہیں رہائش سے محروم نہ ہونے کے لیے عارضی ریلیف کی درخواست بھی دی گئی ہے۔اس سے قبل بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دونوں نے طلاق کے معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، اور مبینہ طور پر وجے نے 250 کروڑ روپے بطور نان نفقہ دینے کی پیشکش کی ہے۔یہ نئی درخواست اس وقت سامنے آئی جب وجے اور اداکارہ تریشا کرشنن ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔دونوں ایک ہی گاڑی میں تقریب میں پہنچے اور واپس گئے جب کہ ان کے لباس بھی ایک دوسرے سے ہم آہنگ تھے، جس کے بعد مداحوں اور میڈیا میں نئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button