شوبز

نادیہ جمیل کو شاہ رخ خان کے ساتھ کون سی بلاک بسٹر فلم کی آفر ہوئی؟

نادیہ جمیل پاکستان کی مشہور اداکارہ، سماجی کارکن اور بچوں کی حقوق کی ایک اہم آواز ہیں۔وہ نہ صرف اپنے اسکرین پراجیکٹس کے لیے جانی جاتی ہیں، بلکہ آف اسکرین بھی ان کی شخصیت بے مثال ہے۔حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مہمان بنی اور ماں بننے کے تجربے کے بارے میں اپنی کہانی شیئر کی۔نادیہ جمیل نے بتایا کہ انہیں شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ویر زارا کی پیشکش کی گئی تھی اور ان کا رول تقریباً طے ہو چکا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب یش چوپڑا سے فلم کے حوالے سے بات چیت شروع ہوئی تب ان کی شادی ہوچکی تھی لیکن جب فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تب ان کے بڑے بیٹے راقب کی پیدائش ہوچکی تھی اور وہ صرف تین ماہ کا تھا۔نادیہ جمیل نے کہا کہ ان کے سسرال والوں نے بہت سپورٹ کیا اور ان کی والدہ بھی ان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ پر جانے کے لیے تیار تھیں مگر انہوں نے اپنے بچے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یش چوپڑا نے انہیں کہا کہ تم اپنا کیریئر برباد کررہی ہو لیکن میرے لیے کیریئر کبھی بھی بچے سے زیادہ اہم نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button