شوبز

بالی وڈ میں اپنی جگہ خود بناؤ، سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم کو پیغام

بالی وڈ سپر اسٹار سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کو فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنانے کا پیغام دیا ہے۔سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی بہن سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اقربا پروری (nepotism) کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔اداکار نے اقربا پروری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت لوگوں اور انجان، بدقسمت لوگوں کے درمیان بہت فرق ہوتا ہے، ان کی توجہ حاصل کرنے کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ایسے لوگوں سے بہت متاثر ہوتی ہے جو بغیر کسی مضبوط یا مشہور بیک گراؤنڈ سے آتے ہیں اور مقبول ہو جاتے ہیں۔سیف علی خان نے کہا کہ اداکاروں کو ان کے والدین کی وجہ سے مواقع ملنا ناانصافی ہے، اگر آپ کو کام ملا اور اسے بہت اچھے سے انجام دیا گیا تو عوام اسے پسند کرے گی لیکن بار بار موقع ملنے کے بعد بھی آپ اچھا کام نہ کرسکیں تو یہ غلط ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button