مومنہ اقبال کا بھی پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز موصول ہونے کا انکشاف
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا پر اُنہیں میسیجز کرتے ہیں۔حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے مومنہ اقبال سے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی کسی کرکٹر نے میسج کیا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے کئی پاکستانی کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔مومنہ اقبال نے کہا کہ ہماری طرح کرکٹرز بھی کیمرے اور میڈیا کے سامنے ہی رہتے ہیں تو اسی لیے اکثر کسی ایونٹ وغیرہ پر ملاقات ہوجاتی ہے تو بات چیت کرلیتے ہیں اور میسجز پر بھی سلام دُعا ہوجاتی ہے۔اداکارہ نے کرکٹرز کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی کرکٹر کا نام یاد نہیں اور اگر میں نے اُن کرکٹرز کے نام بتائے تو وہ مشہور ہوجائیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میسجز کرنے والے کرکٹرز عُمر میں مجھ سے بڑے ہیں، وہ بیٹسمین تھے اور پہلے قومی ٹیم کا حصہ تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے بھی پاکستانی کرکٹرز کے میسجز موصول ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔